مشہد ہوائی اڈے سے آج سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع
تہران(اے ایف پی) ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مشہد ہوائی اڈے سے آج (پیر سے) بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق مسافروں کے لیے مشہد ہوائی اڈے سے بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ خریدنا ممکن ہے ۔ ایرانی ہوائی اڈے 28 فروری کو اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے آغاز سے بند تھے ۔ سول ایوی ایشن نے فضائی حدود کی مرحلہ وار بحالی کا منصوبہ بنایا ہے۔