پاسداران انقلاب کا خلیج میں لنگرانداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم

پاسداران انقلاب کا خلیج میں لنگرانداز  جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم

تہران (این این آئی)ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج میں لنگر انداز جہازوں کو حرکت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب آنے کو دشمن کے ساتھ تعاون سمجھا جائے گا۔ بحری جہاز اور ان کے مالکان ہمارے اعلانات پر عمل کریں، آبنائے ہرمز سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ آبنائے ہرمز میں وارننگ کو نظر انداز کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا ، آبنائے ہرمز امریکی ناکہ بندی خاتمے تک بند رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں