حضرت عیسیٰ ؑ کے مجسمے کی توڑ پھوڑ 2 اسرائیلی فوجیوں کو1 ماہ قید

حضرت عیسیٰ  ؑ کے مجسمے کی توڑ پھوڑ 2 اسرائیلی فوجیوں کو1 ماہ قید

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں حضرت عیسیٰؑ کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کرنیوالے 2اہلکاروں کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک فوجی ہتھوڑی سے مجسمے کا سر توڑ رہا تھا۔ واقعہ لبنان کے گاؤں ڈیبل میں پیش آیا۔6دیگر اہلکار جو واقعہ کے وقت موجود تھے کو وضاحت کیلئے طلب کیا گیا۔ فوج نے کہا کہ کارروائی فوجی احکامات اور اقدار کے خلاف تھی اور مسیحی برادری کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں نیا مجسمہ نصب کیا گیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں