وزیراعظم کا جنگ بندی توسیع کی درخواست قبول کرنے پر ٹرمپ سے اظہار تشکر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قبول کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے فریقین تنازع کے مستقل خاتمے کیلئے اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور میں جامع  امن ڈیل  کو انجام دینے میں کامیاب ہوں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان تنازعات کے مذاکراتی حل کیلئے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا، پوری امید ہے کہ فریقین جنگ بندی کی پاسداری جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس قبل امریکی صدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں