روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق وزارت نے بتایا کہ این-12 طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جب وہ ایک غیر آباد علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

بیان کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ تکنیکی خرابی تھی، جبکہ روسی ہوا بازی کے متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقامی گورنر کا کہنا ہے کہ یاگونوفو گاؤں کے قریب طیارہ گرنے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر لگنے والی آگ پر جلد قابو پا لیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بند کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...