پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن

ماسکو: (شاہد گھمن) روسی صدر ولادیمیر پوتن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اہم سہ فریقی ملاقات کا کچھ حصہ صحافیوں کے لیے کھولا جاسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اجلاس کے میزبان ملک چین کی جانب سے کیا جائے گا۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے روسی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک کے صدور کی ملاقات کے ابتدائی حصے میں میڈیا کو رسائی دینے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

جب دیمتری پیسکوف سے سوال کیا گیا کہ کیا تینوں رہنماؤں کے ابتدائی بیانات صحافیوں کے لیے کھلے ہوں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں اس کی امید ہے اور فی الحال یہی منصوبہ ہے۔

کریملن کے ترجمان نے واضح کیا کہ اس معاملے میں حتمی فیصلہ چین کرے گا کیونکہ سہ فریقی اجلاس کی میزبانی اور انتظامات چینی حکام کے ذمہ ہیں۔

دیمتری پیسکوف نے کہا کہ ہم سب یہاں اپنے چینی دوستوں کے مہمان ہیں اور وہی اس ملاقات کے منتظمین ہیں۔

کریملن کے ترجمان اس سے قبل یہ بھی بتا چکے ہیں کہ روس، امریکہ اور چین کے صدور کی سہ فریقی ملاقات کا ایجنڈا پہلے ہی طے کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنڈا طے ہونے کے باوجود ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں کو مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...