امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینیٹ کی کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94کا نام ظاہر کردیا ہے، دفاعی امور پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس بم کے کا نام تازہ ترین بجٹ دستاویزات میں سامنے آیا ہے۔

سینیٹ کے بجٹ مسودے میں بی 94 کے نام سے ایک نئے امریکی جوہری ہتھیار کے سامنے آنے سے زیر زمین گہرائی میں موجود اہداف کو تباہ کرنے کی امریکی صلاحیتوں کے بارے میں بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ بم زمین میں گہرائی تک پہنچ کر تباہی پھیلانے والا خصوصی جوہری ہتھیار ہو سکتا ہے۔

اس پروگرام کیلئے اضافی 7 کروڑ 71 لاکھ 8 ہزار ڈالر مختص کئے گئے ہیں تاہم اس دستاویز میں نئے بم کی خصوصیات ڈیزائن یا دیگر تفصیلات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...