برطانیہ :بیروزگاری غیر متوقع طور پر کم
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں بیروزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر کم ہو کر 4اعشاریہ9 فیصد ہو گئی، جبکہ ماہرین5اعشاریہ 2فیصد کی توقع کر رہے تھے ۔
دفتر برائے قومی اعداد و شمار کے مطابق کمی کا سبب زیادہ تر ملازمت کے لیے غیر فعال افراد میں اضافہ ہے ۔ اگرچہ تنخواہوں کی شرح نمو پانچ سال میں سب سے کم سطح پر ہے ، لیکن تجزیہ کار خبردار ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سال کے آخر تک بیروزگاری دوبارہ بڑھ سکتی ہے ۔