سیاست میں بدتمیزی عوامی اعتماد کم کر رہی :سویڈش محققین

سیاست میں بدتمیزی عوامی اعتماد  کم کر رہی :سویڈش محققین

اسٹاک ہوم (اے ایف پی)سیاست میں بدتمیزی اور فحش رویہ عوام کے سیاسی رہنماؤں پر اعتماد کو کمزور کرتا ہے اور ووٹ نہ دینے کے رجحان کو بڑھا سکتا ہے ، یہ بات سویڈش محققین کی ایک رپورٹ میں منگل کو کہی گئی

۔یہ رپورٹ کارولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے دو محققین، ڈین ہانسون اور کارن ویلیومے نے تیار کی، جو تناؤ اور کام کے حالات کے ماہر ہیں ۔انہوں نے رپورٹ میں لکھا کہ سیاست میں بدتمیزی ایک بڑا مسئلہ ہے اور صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے ، جو بالآخر جمہوریت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "اسی وقت، سیاست میں شائستگی کی بھی مضبوط طلب موجود ہے ۔رپورٹ میں حوالہ دیا گیا کہ نووس انسٹیٹیوٹ کے فروری 2026 کے سروے کے مطابق سویڈن میں چار میں سے تین افراد سیاسی مباحثوں کے رویے پر فکر مند ہیں۔ آدھے افراد نے کہا کہ سیاسی مباحثوں کو جارحانہ انداز کی وجہ سے وہ اب فالو نہیں کرتے ، اور آدھے نے کہا کہ مہذب انداز انہیں مباحثوں کو فالو کرنے کی ترغیب دے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں