جاپان :مشق کے دوران ٹینک میں دھماکا،3فوجی ہلاک
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان میں ایک فوجی مشق کے دوران ٹینک کے دھماکے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے ،
وزیراعظم سانائے تاکائچی نے بتایا کہ دھماکا جنوب مغربی اوئٹا کے علاقے میں سیلف ڈیفنس فورسز کے تربیتی میدان میں پیش آیا۔ وزیراعظم نے کہا حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔