میٹا سوشل میڈیا پر کم عمر بچوں کی رسائی نہ روکنے میں ناکام:یورپی یونین
برسلز(اے ایف پی) یورپی یونین نے میٹا کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام پر 13 سال سے کم عمر بچوں کی رسائی کو مو ثر طریقے سے نہیں روک رہا،۔۔۔
جس سے وہ غیر مناسب مواد کا سامنا کر سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی ٹیکنالوجی سربراہ ہینا وِرکُنن نے کہا کہ شرائط و ضوابط صرف کاغذی بیان نہیں، بلکہ صارفین کی حفاظت کے لیے عملی اقدام ہونا چاہیے ۔ ابتدائی تحقیقات کی تصدیق ہونے پر کمپنی کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔