ایران سے مذاکرات کیلئے نک سٹیورٹ امریکا کی مذاکراتی ٹیم میں شامل
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے نک سٹیورٹ کو ایران امن مذاکراتی ٹیم میں شامل کر لیا۔
امریکی میڈیارپوٹس کے مطابق نک سٹیورٹ کی ایرانی مذاکراتی ٹیم میں شمولیت جیرڈکشنرکی سفارش پرہوئی،نک صدرٹرمپ کے پہلے دورِحکومت میں محکمہ خارجہ اورمختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں،نک سٹیورٹ فاؤ نڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے لابنگ شعبے میں بھی رہ چکے ہیں،انہیں ایران سے متعلق امور میں کافی تجربہ حاصل ہے ۔