یوکرین کا روسی کروز میزائل بردار جہاز ،ٹینکروں پر حملہ،5افراد ہلاک
کیف(اے ایف پی)یوکرین نے اتوار کو روس کے ایک کروز میزائل بردار جہاز اور تین شیڈو ٹینکروں کو نشانہ بنایا، دونوں جانب سے سینکڑوں ڈرون حملے کیے گئے ، جن میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ۔
تین ہلاکتیں یوکرین میں، ایک روس میں اور ایک روسی زیرقبضہ علاقے میں ہوئی۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ اگر روس حملے بند نہ کرے تو یوکرین روسی توانائی کے اہداف پر جوابی کارروائی بڑھائے گا۔ روسی حکام نے نقصان کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔