تعلقات بہتر کرنیکی کوشش امریکی وزیر خارجہ رواں ہفتے ویٹیکن سٹی اور اٹلی کا دورہ کرینگے
روم(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو رواں ہفتے روم اور ویٹیکن کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ ویٹیکن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ پیٹرو پارولن اور اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی سے ملاقات کریں گے ۔
اطالوی میڈیا کے مطابق مارکو روبیو اطالوی وزیر دفاع گوئڈو کروسیٹو سے بھی ملاقات کریں گے ۔ یہ دورہ صدر ٹرمپ اور پوپ لیو کے درمیان حالیہ اختلافات کے بعد تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔