نائیجیریا :سکیورٹی فورسز کی کارروائی 50جنگجو ، 2فوجی ہلاک
ابوجا (اے ایف پی)نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں فوجی اڈے پر حملے کے دوران سکیورٹی فورسز نے 50 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا جبکہ دو فوجی اہلکار بھی مارے گئے انٹیلی جنس ذرائع نے جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے فوجی نقصانات زیادہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔واضح رہے نائیجیریا میں بوکو حرام اور آئی ایس واپ کی شورش کے باعث اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔