روس بحیرہ کیسپیئن کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے فراہم کررہا :امریکی اخبار

روس بحیرہ کیسپیئن کے  راستے ایران کو ڈرونز کے  پرزے فراہم کررہا :امریکی اخبار

نیو یارک(دنیا مانیٹرنگ)روس بحیرہ کیسپیئن کے راستے ایران کو ڈرونز کے پرزے فراہم کررہا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ تجارتی راہداری ایران کو امریکا اور اسرائیل کی حالیہ بمباری کے بعد اپنی فوجی صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے میں مدد دے رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے ڈرونز کی ترسیل سے ایران جلد ہی اپنے ڈرون ذخائر دوبارہ بحال کر سکتا ہے جن کا تقریباً 60 فیصد حصہ حالیہ جنگ کے دوران ختم ہو گیا تھا۔ بحیرہ کیسپیئن کے ذریعے منتقل کیے جانے والے سامان میں اناج، جانوروں کی خوراک اور دیگر بنیادی اشیا ئے خورونوش شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں