نائجیریا:باغیوں کا تین سکولوں پر حملہ نائب ہیڈ ماسٹرجاں بحق ،کئی طلبہ اغوا

نائجیریا:باغیوں کا تین سکولوں پر حملہ  نائب ہیڈ ماسٹرجاں بحق ،کئی طلبہ اغوا

لاگوس (اے ایف پی)جنوبی نائجیریا میں جمعہ کو مسلح باغیوں نے تین سکولوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک نائب ہیڈماسٹر ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد طلبہ کو اغوا کر لیا گیا۔۔۔

 حکام نے بتایا یہ واقعہ ملک کے جنوبی حصے میں نسبتاً کم ہونے والے سکول حملوں میں سے ایک ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے بیک وقت باپٹسٹ نرسری اینڈ پرائمری سکول یاؤوٹا اور اویو ریاست کے قصبے ایسئیلے میں واقع دو دیگر سکولوں پر حملہ کیا۔پولیس نے اس کارروائی کو منظم حملہ قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں