روس اور یوکرین کی عارضی جنگ بندی ختم ،28افراد ہلاک
کیو ،ماسکو (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) تین روز جنگ بندی ختم ہونے کے بعد روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں میں شدت آ گئی اور دونوں جانب سے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔۔۔
یوکرین کی ایمرجنسی سروس کے مطابق روسی میزائل اور ڈرونز کے بڑے حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ،دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کے سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔روسی حکام کہنا ہے کہ روسی شہر ریزان پر یوکرین کے ڈرون حملے میں 4افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ،ہلاک ہونیوالوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ حملے میں 2بلند رہائشی اورایک صنعتی عمارت کو نقصان پہنچا۔روسی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رات بھر میں 355 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں ۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ ہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔