مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اختلاف بھارت میں برکس اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے نئی دہلی میں برکس وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ کے بجائے چیئر اسٹیٹمنٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ۔۔۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بعض برکس رکن ممالک کے درمیان اختلاف رائے تھاتاہم برکس وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور مکمل اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا جبکہ غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔برکس ممالک نے یکطرفہ جبر پر مبنی اقدامات اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر عائد پابندیوں کی مذمت کی۔