جیفری ایپسٹین کیس، فرانس میں مزید10 متاثرین سامنے آگئے
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کے نیٹ ورک کی تحقیقات کے دوران مزید 10 Tنئے (صفحہ7بقیہ نمبر17) متاثرین سامنے آگئے ۔
پیرس کے پراسیکیوٹر کے مطابق مجموعی طور پر 20 افراد نے خود کو متاثرہ قرار دیا، جن میں سے کئی پہلے سے تفتیش کاروں کے علم میں تھے جبکہ 10 نئے متاثرین بھی سامنے آئے ہیں۔ فرانسیسی حکام ایپسٹین کے کمپیوٹر، فون ریکارڈز اور ایڈریس بکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک جیل میں مردہ پایا گیا تھا ، اس پر کم عمر لڑکیوں کی سمگلنگ اور جنسی استحصال کے الزامات تھے ۔