یوکرین کی 600ڈرون سے روس پر یلغار ،بھارتی شہری سمیت 4افرادہلاک

یوکرین کی 600ڈرون سے  روس پر یلغار ،بھارتی شہری  سمیت 4افرادہلاک

ماسکو(اے ایف پی)روس کے دارالحکومت ماسکو اور گرد و نواح میں یوکرین نے 600 ڈرون سے یلغار کی ،حملوں میں بھارتی شہری سمیت 4افراد ہلاک اور12زخمی ہوگئے ۔

بھارتی شخص روس میں ملازمت کررہا تھا۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے 586ڈرون ناکارہ بنائے ۔ ماسکو میں تین عمارتیں شدید متاثر ہوئیں۔حملوں میں روسی شہری اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں