پالتو کبوتروں کی تاریخ 3500 سال پرانی قرار، نئی تحقیق میں انکشاف
پیرس(اے ایف پی)پیرس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانوں نے کبوتروں کو تقریباً 3500 سال قبل پالتو بنایا تھا، جو پہلے کے اندازوں سے ایک ہزار سال زیادہ پرانی تاریخ ہے ۔
ماہرین کے مطابق یہ پرندے طویل عرصے تک انسانی معاشرے کا اہم حصہ رہے ، جہاں انہیں پیغام رسانی، کھاد اور حتیٰ کہ جنگوں میں بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ صنعتی دور کے بعد جدید مواصلاتی نظام آنے سے کبوتروں کا استعمال کم ہو گیا ۔ ماہرین کے مطابق کبوتروں اور انسانوں کا تعلق انسانی تاریخ میں بہت گہرا ہے ۔