بینن :سابق وزیر خزانہ روموالڈ وا نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کوٹونو(اے ایف پی)افریقی ملک بینن کے سابق وزیر خزانہ روموالڈ واداگنی نے صدر کے طور پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
49 سالہ واداگنی نے صدارتی انتخاب میں 94 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ۔ وہ سابق صدر پیٹرس ٹیلون کے قریبی ساتھی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ اپنے خطاب میں نئے صدر نے دیانت، جرات اور عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں نائیجر کے وزیراعظم کی شرکت کو تعلقات میں بہتری کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔