بھارت :شدید گرمی کی لہر ، ہیٹ سٹروک سے 16 افراد ہلاک
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ہیٹ سٹروک سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ۔
تمام اموات جنوبی ریاست تلنگانہ میں رپورٹ ہوئیں جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق شدید گرمی جسم میں پانی کی کمی پیدا کرکے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ نئی دہلی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی طلب بھی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔