فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن ہائبرڈ وارفیئر پر اتر آیا، ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کا دعویٰ

فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن  ہائبرڈ وارفیئر پر اتر آیا، ایرانی  وزارتِ انٹیلی جنس کا دعویٰ

تہران (این این آئی)ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ دشمن کو فوجی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس کے بعد اب وہ ہائبرڈ وارفیئر اور دیگر غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کے مطابق دشمن اقتصادی دباؤ، سائبر حملوں، اسلحے کی سمگلنگ، ٹارگٹ کلنگ اور میڈیا پروپیگنڈے جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ایران کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ فوجی میدان میں ناکامی کے بعد دشمن اب نفسیاتی جنگ، ذہنی و ادراکی جنگ اور سماجی اشتعال انگیزی کی طرف منتقل ہو چکا ہے ۔ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ جاسوسی یا علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں