بنگلہ دیش : ’’ٹرمپ‘‘ کی قر بانی ٹل گئی

 بنگلہ دیش : ’’ٹرمپ‘‘ کی قر بانی ٹل گئی

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے مشہور ایک نایاب سفید بھینسا عیدالاضحی پر قربانی سے بچ گیا، جب حکومت نے آخری لمحے میں مداخلت کرتے ہوئے اس کی قربانی رکوا دی۔

اس سفید بھینسے کے سنہری بالوں کی وجہ سے لوگوں نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دے رکھا تھاا وریہ سوشل میڈیا پرمشہور ہوچکاتھا۔ تقریباً 700 کلوگرام وزنی اس بھینسے کو عیدالاضحی پر قربانی کیلئے فروخت کیا جا چکا تھا تاہم عید سے قبل عوام کی بڑی تعداد اس جانور کو دیکھنے کیلئے آنے لگی جس کے باعث سکیورٹی خدشات پیدا ہوگئے ،جس کے بعد وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے بھینسے کی قربانی روکنے کا حکم دیا۔ حکومت نے خریدار کو رقم واپس کرنے اور جانور کو ڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں