ایران کا چین اور روس کیلئے سہولتوں کا اعلان

ایران کا چین اور روس کیلئے سہولتوں کا اعلان

آبنائے ہرمز میں روسی اور چینی جہازوں کیساتھ خصوصی تعاون کیا جائیگا مذاکرات میں افزودہ یورینیم منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا:ابراہیم عزیزی

تہران (دنیا نیوز)ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان کر دیا۔سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ابراہیم عزیزی نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے روسی اور چینی جہازوں کے ساتھ خصوصی  تعاون کیا جائے گا، تہران اپنے قریبی شراکت دار ممالک کے ساتھ ترجیحی تعاون جاری رکھے گا۔ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان حالیہ مشاورتی اجلاس اہم رہے ، موجودہ مذاکرات میں افزودہ یورینیم کی منتقلی کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا، یورینیم کا معاملہ امریکا کے ساتھ رابطوں میں بھی کہیں شامل نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سٹریٹجک شراکت داریوں کے تحفظ کیلئے پالیسی سازی جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں