غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائیگا
مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں غلاف کعبہ حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں نیا غلاف کعبہ کلید بردار کعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔
غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں غلاف کعبہ حوالے کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں نیا غلاف کعبہ کلید بردار کعبہ کے حوالے کر دیا گیا۔واضح رہے غلافِ کعبہ جسے کسوہ بھی کہتے ہیں۔غلاف کعبہ کی تیاری میں سینکڑوں کلو ریشم، چاندی اور سنہری دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔