بھارتی ماسٹر شیف پنکج بھدوریا میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص
ممبئی (شوبزڈیسک )ماسٹر شیف بھارت کے پہلے سیزن کی فاتح کنٹسٹنٹ، معروف شیف پنکج بھدوریا نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے ۔
28 مئی کو سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں پنکج بھدوریا نے مداحوں سے دعا اور تعاون کی اپیل کی ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق چھاتی کے سرطان کا خطرہ عمر بڑھنے کے ساتھ زیادہ ہو جاتا ہے ، خصوصاً 50 سال سے زائد عمر کی خواتین اس بیماری سے زیادہ متاثر ہو سکتی ہیں۔