معزول صدر کے حامی جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ،متعدد افراد ہلاک

 معزول صدر کے حامی جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ،متعدد افراد ہلاک

بائیدوا (اے ایف پی)صومالیہ کے جنوب مغربی شہر بائیدوا میں معزول ریاستی صدر کے حامی جنگجوؤں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 حکام کے مطابق مسلح افراد نے شہر میں داخل ہو کر بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم چار جنگجو اور دو شہری جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں