بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت

نیو یارک (دنیا مانیٹرنگ) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر کئی شخصیات کے ساتھ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 ویٹیکن سٹی میں تقریب سے خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا امریکا میں شہری حقوق کی تحریک مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی جدوجہد سے وابستگی رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی رہائی کے بعد ان کی جانب سے نسل پرستی کے خاتمے کے فیصلے نے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔دنیا کے دیگر مقامات پر خواتین نے بھی دنیا کو انسانوں کے لیے بہتر مقام بنانے کی جدوجہد کی، ان میں پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو، کولکتہ کی مدر ٹریسا، میری کیوری اور ماریا مونٹیسوری سمیت کئی بہادر اور انسان دوست خواتین کے نام آتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں