ہمیں بھارت سے بے پناہ محبت مل رہی : اسرائیلی وزیراعظم

ہمیں بھارت سے بے پناہ محبت  مل رہی : اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب (آئی این پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت اور مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بھارت سے بے پناہ محبت مل رہی ہے ،انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی طاقت قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ اسرائیل دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے لیکن بھارت سے منفرد تعلقات کی تعریف کی اور ان تعلقات کو بڑی طاقت قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے کئی ممالک میں اپنی قانونی حیثیت پر مسائل کا سامنا ہے لیکن بھارت میں ایسا نہیں ہے ، بھارت میں اسرائیل کو دیوانہ وار تعاون مل رہا ہے ،مغربی کنارے میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مودی سے اپنے تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ میرے سب سے زیادہ فالوورز بھارت میں ہیں، اتنے دنیا میں کہیں اور نہیں ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں