فلسطینیوں کے حامیوں کا مذاق اڑانے والے 2اسرائیلی وزرا کے آئرلینڈ میں داخلے پر پابندی

فلسطینیوں کے حامیوں کا مذاق  اڑانے والے 2اسرائیلی وزرا کے  آئرلینڈ میں داخلے پر پابندی

ڈبلن (اے ایف پی)آئرلینڈ نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹرچ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔۔۔

آئرش حکومت  نے فلسطین کے حامی کارکنوں کے حوالے سے دونوں وزرا کے روئیے کو اس فیصلے کی وجہ قرار دیا ہے ۔آئرلینڈ کی وزارتِ انصاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ انصاف جم او کالاہن نے امیگریشن حکام کو ہدایت دی ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتامار بن گویر اور وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹرچ آئرلینڈ میں داخل ہونے کی کوشش کریں تو انہیں اجازت نہ دی جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ غزہ جانے والے امدادی بحری قافلے میں شامل کارکنوں کو اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعد ایتامار بن گویر نے ان کارکنوں کا مذاق اڑایا تھا اوربیزلیل سموٹرچ نے اس کی حمایت کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں