اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (مدثر علی رانا) بجٹ میں چائے کی پتی، خشک دودھ، ویجیٹیبل گھی پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ضروری اشیاء پر سیلز ٹیکس وصولی کیلئے پرچون قیمت پرنٹ کرنے کا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ، کیچپ، کوکنگ آئل پر بھی پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی ہو گا۔

روزمرہ استعمال کی درجنوں اشیاء کو تیسرے شیڈول میں شامل کیا جائے گا، بجٹ میں یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی دگنی کیے جانے کا امکان ہے، پٹرولیم مصنوعات پر کلائمٹ سپورٹ لیوی 2.5 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر پانچ روپے کی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 90 ارب روپے سے زائد وصول ہونے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال 2027 بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں