اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان میں بھی سفید فاسفورس سے حملے
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک )انسانیت کے دشمن اسرائیل کے غزہ کے بعد لبنان میں بھی غیرانسانی اقدامات جاری ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لبنان پر انتہائی مہلک کیمیکل سے حملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ لبنان کے گنجان آباد علاقوں پر کئی بار زہریلے سفید فاسفورس کا استعمال کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے تیس مئی کو بھی جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس استعمال کیا،تاریخی قلعہ بوفورٹ پر قبضے کیلئے بھی یہی زہریلاکیمیکل استعمال کیا گیا جبکہ نبطیہ ،صور، القلیعہ، خیام اور یحمرشہر میں بھی سفید فاسفورس سے حملوں کی تصدیق کی گئی ۔