طالبان رجیم کا جرمنی سے اپنے شہریوں کو واپس لینے سے صاف انکار

طالبان رجیم کا جرمنی سے اپنے  شہریوں کو واپس لینے سے صاف انکار

فرینکفرٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان رجیم نے جرمنی سے اپنے شہریوں کو واپس لینے سے صاف انکار کردیا جس کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق طالبان رجیم کے عدم تعاون کے باعث جرمنی سے افغان شہریوں کو واپس لانے والی طے شدہ پروازمنسوخ کردی گئی، پرواز کو بعد میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا تاہم ابھی تک کوئی نئی تاریخ مقررنہیں کی گئی۔واضح رہے اگست 2024 میں جرمنی سے قطر کی مدد سے 28 افغان مجرموں کو پہلی بار کابل واپس بھیجا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں