بھارت:شدید گرمی سے نایاب ایشیائی نسل شیر کے 8 بچے ہلاک
احمد آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شدید گرمی کے باعث خطرے سے دوچار ایشیائی نسل شیر کے 8 بچے ہلاک ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں قائم گر سینکچری لینڈ اسکیپ میں ایشیائی شیر کے 8 بچے دم توڑ گئے ۔ ریاست کے وزیر جنگلات ارجن موڈھواڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 8 ایشیائی شیر کے بچوں کی حالیہ موت بابیشیا انفیکشن یا کسی وائرس سے نہیں ہوئی بلکہ گرمی اور گرمی کی وجہ سے ہونے والی کمزوری سے ہوئی۔