غزہ:جبالیہ کیمپ کے قریب اسرائیلی بمباری، بچے سمیت 4 فلسطینی شہید
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بدستور جاری ہیں ،اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کے قریب بمباری کی، جس سے 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔۔۔
جن میں 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے جبکہ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، جسکے باعث شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔