ٹرمپ کی باسکٹ بال میچ دیکھنے کیلئے نیویارک آمد ،سخت سکیورٹی سڑکیں بند ، بیگ لانے پر پابندی

ٹرمپ کی باسکٹ بال میچ دیکھنے  کیلئے نیویارک آمد ،سخت سکیورٹی  سڑکیں بند ، بیگ لانے پر پابندی

نیویارک (رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن فائنلز دیکھنے کیلئے گزشتہ روز نیویارک آمد پر مشہور میدان میڈیسن سکوائر گارڈن اور اس کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔۔۔

 ، جن میں سڑکوں کی بندش، بیگ لانے پر پابندی اور سیکرٹ سروس طرز کی تلاشی شامل تھی۔ شائقین کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ غیرضروری سامان ساتھ نہ لائیں اور کم از کم دو گھنٹے قبل سٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے ۔نیویارک پولیس کے مطابق واچ پارٹی کے دوران 17 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک شخص پولیس افسر پر حملے میں ملوث تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں