ٹرمپ کی دھمکی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں پھر نمایاں اضافہ
واشنگٹن(رائٹرز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ بیان کے بعد کہ امریکا ایران پر بہت سخت حملے کرے گا اور ۔۔۔
مارکیٹ کے اعداد و شمار میں امریکی خام تیل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ظاہر ہونے پر تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔برینٹ خام تیل کی قیمت 1:07 بجے دوپہر (1707 جی ایم ٹی) تک 2.63 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 94.06 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے ۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.93 ڈالر یا 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 91.12 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ اس سے قبل یہ سیشن کے دوران 91.47 ڈالر کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچی تھی۔