کانگو کے یتیم خانے میں ایبولا وائرس سے دو شیر خوار بچے ہلاک

کانگو کے یتیم خانے میں ایبولا  وائرس سے دو شیر خوار بچے ہلاک

بونیا(رائٹرز)مشرقی کانگو کے ایک چرچ کے زیرِ انتظام یتیم خانے میں دو شیر خوار بچے ایبولا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔۔

، جس نے اس خطرناک بیماری کے بچوں پر اثرات کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے ۔ایک بچی ’’بوسوازا‘‘اپنی والدہ کی وفات کے بعد یتیم خانے لائی گئی تھی جبکہ دوجڑواں بہنوں میں سے ایک ’’چیری‘‘گزشتہ روز انتقال کرگئی ، عہدیداروں کے مطابق اس کے بعد یتیم خانے میں مزید چھ بچوں میں بھی مشتبہ علامات سامنے آئیں، تاہم ان میں سے پانچ کے ٹیسٹ منفی آئے اور انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں