جیفری ایپسٹین کے پاس میر ی خفیہ معلومات تھیں :بل گیٹس

 جیفری ایپسٹین کے پاس میر ی خفیہ معلومات تھیں :بل گیٹس

شادی شدہ ہونے کے باوجود میرے افیئرز کے بارے میں ایپسٹین کو علم ہوگیاتھا میراایپسٹین کی کسی مجرمانہ سرگرمی سے تعلق نہیں تھا ،امریکی کانگریس میں بیان

واشنگٹن(رائٹرز ،مانیٹرنگ سیل ) مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور معروف ارب پتی کاروباری شخصیت بل گیٹس بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے نیٹ ورک اور معاملات کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے ۔ ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے ان کا بیان بند کمرے میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق بل گیٹس نے واضح کیا کہ ان کا ایپسٹین کی کسی بھی مجرمانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں تھا تاہم انہوں نے پہلی بار یہ اعتراف بھی کیا کہ ایپسٹین کے پاس ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے انتہائی حساس معلومات موجود تھیں۔ بل گیٹس کے مطابق مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ایپسٹین میری ذاتی زندگی کے خفیہ معاملات سے واقف ہو چکا تھا، بشمول اس بات کے کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی میں مخلص نہیں رہا تھا۔ ان افیئرز کا ایپسٹین کے ساتھ میرے روابط سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن یہ میرے خاندان کیلئے انتہائی تکلیف دہ تھا ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں