ایلون کی کمپنیاں ایرانی ہٹ لسٹ پر
تہران،واشنگٹن(نیوز مانیٹرنگ ) ایران نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنیوں کو اپنی ہٹ لسٹ پر لے لیا ہے ۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، تہران نے باضابطہ طور پر ایلون مسک کی خلائی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے "فوجی اہداف" کی فہرست میں شامل کر لیا ہے ۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس 'سٹار لنک اور دیگر ٹیکنالوجیز امریکی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے کام کر رہی ہیں، اس لیے اب انہیں تجارتی انفراسٹرکچر نہیں بلکہ فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔ اس اچانک اعلان نے عالمی مارکیٹ اور بزنس سیکٹر میں کھلبلی مچا دی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا جیو پولیٹیکل خطرہ ہے جس کا مارکیٹ نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔