غلط الارم پر امریکی محکمہ دفا ع میں تھرتھلی مچ گئی

غلط الارم پر امریکی محکمہ دفا ع میں تھرتھلی مچ گئی

پینٹا گون کا اچانک کیمیائی خطرے کا سگنل،فوری لاک ڈائون نافذکر دیا گیا عملے کو جہاں ہیں وہیں رہنے کاحکم، جدید سنسرز میں تکنیکی خرابی تھی:ترجمان

واشنگٹن(نیوز مانیٹرنگ ) دنیا کے سب سے محفوظ ترین اور حساس ترین فوجی ہیڈ کوارٹرز امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگون' میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب عمارت کے خودکار سسٹمز نے اچانک کیمیائی خطرے کا سگنل دیدیا۔ الرٹ جاری ہوتے ہی پینٹاگون کے کئی حصوں کو فوری طور پر سیل کر کے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ کسی بھی ممکنہ بائیولوجیکل یا کیمیائی حملے کے پیشِ نظر پینٹاگون کی خصوصی ہیزمیٹ ٹیم اور فائر فائٹرز راہداریوں میں پوزیشنز سنبھالتے ہوئے دیکھے گئے ۔ عملے کے سینکڑوں ارکان کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا اور انہیں شیلٹر ان پلیس (جہاں ہیں وہیں محصور ہو جائیں) کے سخت احکامات جاری کیے گئے ۔فوجی ہیڈ کوارٹرز میں کئی گھنٹوں تک پھیلی یہ سنسنی خیز صورتحال اس وقت ایک ڈرامائی موڑ پر ختم ہوئی جب تفصیلی سرچ آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ یہ کوئی دشمن کا حملہ یا زہریلی گیس کا اخراج نہیں تھا، بلکہ محض ایک فالس الارم تھا۔پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق عمارت میں موجود ہوا کی کوالٹی جانچنے والے جدید سنسرز کی ایک تکنیکی خرابی نے اس پورے بحران کو جنم دیا تھا۔ کلیئرنس ملنے کے بعد پینٹاگون کا لاک ڈاؤن کھول دیا گیا اور سکیورٹی حکام نے سکھ کا سانس لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں