نائجر میں ہم جنس تعلقات جرم قرار 20 سال قید تک سزامقرر

نائجر میں ہم جنس تعلقات جرم قرار  20 سال قید تک سزامقرر

ابیجان (اے ایف پی)مغربی افریقی ملک نائیجر کی فوجی حکومت نے نیا تزویراتی قانون نافذ کر دیا ہے جس کے تحت پہلی بار ہم جنس تعلقات کو باقاعدہ جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

نئی قانون سازی کے مطابق بعض جرائم پر 20 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔قانونی ذرائع کے مطابق سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے اس قانون کے تحت ہم جنس تعلقات رکھنے والے افراد کو پانچ سے دس سال سے کم مدت تک قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے ۔نئے قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو شخص اپنے ہی جنس کے فرد سے شادی کرے گا اسے 10 سے 20 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں