امریکی حکومت کی ہدایت پر اینتھروپک کمپنی کے دو جدید اے آئی ماڈلز معطل
سان فرانسسکو (اے ایف پی)امریکی اے آئی کمپنی اینتھرو پک نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حکومتی قومی سلامتی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے۔۔۔
صرف تین دن قبل متعارف کرائے گئے اپنے جدیدطاقتوراے آئی ماڈلز Fable 5 اورMythos 5 فوری طور پر تمام صارفین کیلئے بند کر دئیے ہیں ۔ امریکی حکومت کی جانب سے ایک ہدایت موصول ہوئی تھی جس کے تحت قومی سلامتی کے خدشات کے باعث نہ صرف غیر ملکی صارفین بلکہ کمپنی میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو بھی ان ماڈلز تک رسائی سے روکنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔یہ دونوں ماڈلز جدید مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے حامل سمجھے جا رہے تھے اور ان کی بندش کو اے آئی انڈسٹری میں ایک غیر معمولی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔