امریکا اور وینزویلا کا مشترکہ آپریشن ، خطرناک گینگ ٹرین ڈی آراگوا کا سربراہ ہلاک

امریکا اور وینزویلا کا مشترکہ  آپریشن ، خطرناک گینگ  ٹرین ڈی آراگوا کا سربراہ ہلاک

کاراکاس (اے ایف پی)وینزویلا کے حکام نے بتایا ہے کہ امریکا اور وینزویلا کی مشترکہ کارروائی میں بدنام زمانہ بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ ٹرین ڈی آرا گوا کے سربراہ ہیکٹر رسٹن فورڈ گوئریرو فلوریز، جو نینیو گوئریرو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، ہلاک ہو گیا۔

وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی ملک کی جنوب مشرقی ریاست بولیوار میںکی گئی، جس میں جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں وینزویلا کے ساتھ قریبی تعاون شامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں