یوکرین نے روس پر ڈرون حملہ کردیا ،ایک شخص ہلاک ، 3زخمی
ماسکو (اے ایف پی)روس کے جنوبی علاقے میں یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ حملے کے بعد لگنے والی آگ بجھانے کیلئے تقریباً 100 افراد ریسکیو کارروائیوں میں مصروف رہے۔
کراسنوڈار خطے کے گورنر وینیمین کونڈراتیف نے بتایا کہ یوکرینی بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں نے تیمر یوک ضلع کو نشانہ بنایا۔ ڈرون کے ملبے گرنے سے ایک سمندری ٹرمینل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔