امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوجی ذخائر کمی کی تردید کردی
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کے اسلحہ اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی واقع ہو رہی ہے۔۔۔
، انہوں نے ان رپورٹس کو میڈیا کی طرف سے گھڑی گئی کہانی قرار دیا۔ سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں سوال کے جواب میں ہیگسیتھ نے کہا کہ ذخائر کے بحران کی بات درست نہیں،ہمارے ذخائر مضبوط ہیں اور پہلے سے زیادہ بہتر ہو رہے ہیں، ہم تاریخ میں سب سے زیادہ ہتھیار تیار کر رہے ہیں۔انہوں نے سابق امریکی انتظامیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کیے گئے ، جس کے بعد موجودہ حکومت کو ذخائر دوبارہ بھرنے پڑے ۔