نوشہرہ :کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ماں ،2بیٹے جاں بحق
45 سالہ نبیلہ بی بی ، 19 سالہ نعمان ، 2عمیر موقع پر دم توڑ گئے ، کار سوار زخمی گھر کا سربراہ ملک یونس ایک سال قبل گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )نوشہرہ ورکاں میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ بتایاگیا ہے کہ نواحی گاؤں ظفر آبادکی رہائشی 45 سالہ نبیلہ بی بی اور اسکے دوبیٹے 19 سالہ محمد نعمان عرف نومی اور 2 سالہ عمیر حافظ آباد روڈ پر کار کی ٹکر سے جان کی بازی ہارگئے ۔ حادثے میں کار سوار 20 سالہ شازل زخمی ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حافظ آباد منتقل کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق گھر کا سربراہ ملک یونس بھی ایک سال قبل گھر کی چھت پر کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوا تھا۔خاندان کے پسماندگان میں چار کمسن بیٹیاں رہ گئی ہیں جن کی عمریں 8سے 14سال کے درمیان ہیں۔